• English
  • English (Canada)
  • Español (Latinoamérica)
  • Tagalog
  • Tiếng Việt
  • Türkçe
  • Русский
  • Українська
  • עברית
  • اردو
  • العربية
  • فارسی
  • हिन्दी
  • ਪੰਜਾਬੀ (ਗੁਰਮੁਖੀ, ਭਾਰਤ)
  • ગુજરાતી
  • தமிழ்
  • 中文(简体)
  • 中文(繁體字,中國香港特別行政區)
  • 한국어
پس منظر

یارک ریجن ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ (YRDSB) اونٹاریو کا تیسرا سب سے بڑا اسکول بورڈ ہے، جو نو میونسپلٹیز میں 126,000 سے زائد طلباء کی خدمت کرتا ہے اور کل وقتی تناسب سے متعین عملے کے تقریباً 15,000 اراکین اس کی معاونت کرتے ہیں۔ YRDSB عوامی وسائل کے ذمہ دارانہ اور مؤثر استعمال کو یقینی بناتے ہوئے اعلٰی معیار کے تعلیمی پروگرام فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

جون 2025 میں، YRDSB کا 2026-2025 کا سالانہ بجٹ 1.8 ارب ڈالر کے لیے منظور کیا گیا۔ 2026-2025 کے بجٹ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم بورڈ کے بجٹ کا صفحہ ملاحظہ کریں۔

مالیات اور اندراج کا دباؤ

YRDSB نے 2027-2026 کے تعلیمی سال اور اس کے بعد کے لیے طلباء کے اندراج میں کمی کی توقع کی ہے، جو وسیع تر معاشی حالات، کم شرح پیدائش، رہائش کی استطاعت اور وفاقی امیگریشن پالیسی کی حالیہ تبدیلیوں سے متاثرہ ہے۔ اسکولوں کی فنڈنگ طلبہ کے اندراج کی بنیاد پر مقرر کی جاتی ہے۔ اندراج ہی تعلیمی فنڈنگ کا بنیادی عنصر ہوتا ہے۔ اگرچہ فی طالب علم فنڈنگ میں تبدیلی نہ بھی ہو، تاہم طلبہ کی تعداد میں کمی مجموعی فنڈنگ میں کمی کا باعث بنتی ہے۔

جیسے جیسے طلباء کے اندراج میں کمی آتی ہے، اندراج سے متعلق کچھ اخراجات خود بخود کم ہو جاتے ہیں۔ تاہم، بہت سے بنیادی عملیاتی اخراجات، جیسے کہ سہولیات کی آپریشنل ضروریات، اسی رفتار سے کم نہیں ہوتے۔ اس کے نتیجے میں بورڈ کو مسلسل مالی دباؤ کا سامنا رہتا ہے، کیونکہ وہ محدود دستیاب وسائل کے ساتھ پروگرامز، خدمات اور محفوظ تعلیمی و دفتری ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے کام کرتا ہے۔

2025-2026 کا منظور شدہ بجٹ

2025-2026 کے تعلیمی سال میں، مندرجہ ذیل فنڈز مختص کیے گئے تھے:
  • کل آپریٹنگ بجٹ کا 84.6 فیصد حصہ کلاس روم سے متعلقہ اخراجات کے لیے مختص کیا گیا، جس میں کلاس روم کا عملہ، انتظامیہ، طلبہ کی معاونت، اور درسی کتابیں، نیز طلبہ کی ٹیکنالوجی شامل ہیں۔
  • کل آپریٹنگ بجٹ کا 9.7 فیصد حصہ اسکول کے آپریشنز اور دیکھ بھال کے لیے مختص کیا گیا، جس میں یوٹیلٹیز، صفائی کی خدمات اور عمارت کی دیکھ بھال شامل ہیں۔
  • کل آپریٹنگ بجٹ کا 3.1 فیصد طلباء کی نقل و حمل کے اخراجات کے لیے مختص کیا گیا۔
  • کل آپریٹنگ بجٹ کا 2.6 فیصد انتظامی اور دیگر اخراجات کے لیے مختص کیا گیا۔
آپ کی رائے اہم ہے

یہ سروے گمنام اور رضاکارانہ ہے۔ انفرادی جوابات کو سختی سے رازداری میں رکھا جائے گا۔ آپ کا مکمل کردہ سروے براہ راست YRDSB کی ریسرچ اینڈ اسیسمنٹ سروسز ٹیم کو جمع کروایا جائے گا، جو ایک رپورٹ تیار کرے گی۔ براہ کرم نوٹ فرمائیں کہ اس رپورٹ میں ایسی معلومات شامل نہیں ہوں گی جن سے افراد کی شناخت کرنا ممکن ہو سکے۔ سروے کی تکمیل میں تقریباً 10 منٹ لگیں گے اور اسے آپ اپنی سہولت کے مطابق 17 اپریل 2026 تک کسی بھی وقت مکمل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اس سروے کے بارے میں کوئی سوالات پوچھنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم research.services@yrdsb.ca پر رابطہ کریں۔ اگر آپ بجٹ کے عمل کے بارے میں سوالات پوچھنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم اپنے مقامی ٹرسٹی یا budget@yrdsb.ca سے رابطہ کریں۔

Question Title

* 1. براہ کرم YRDSB سے اپنے تعلق (تعلقات) کی وضاحت کریں۔ (براہ کرم تمام موزوں اختیارات منتخب کریں): *

Question Title

* 2. براہ کرم اپنی میونسپلٹی منتخب کریں:

Question Title

* 3. موجودہ مالی دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے، YRDSB کو درج ذیل شعبوں میں وسائل کی تقسیم کو کس طرح ترجیح دینی چاہیئے؟

  اعلٰی ترجیح درمیانی ترجیح کم ترجیح کوئی ترجیح نہیں
a) خصوصی تعلیمی ضروریات کے حامل طلباء کی معاونت کے لیے پروگرامز اور وسائل (مثلاً خصوصی تعلیمی عملہ، مخصوص آلات)۔
b) طلباء کی سیکھنے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے تعلیمی ٹیکنالوجی (مثلاً کمپیوٹرز، سافٹ ویئر، پروجیکٹرز اور دیگر کمپیوٹر اسیسریز)۔
c) اسکول اور نظام کے عملے کے لیے پیشہ ورانہ ترقی، تاکہ جوابی اور ذاتی نوعیت کی تدریسی و تعلیمی حکمت عملیوں کی تفہیم کو بہتر بنایا جا سکے (مثلاً نصاب کی معاونت، خواندگی اور ریاضی کی مہارتیں وغیرہ)۔
d) طلباء کے لیے کثیر لسانی زبان سیکھنے میں معاونتی پروگرامز اور وسائل (مثلاً انگریزی بطور دوسری زبان، انگریزی زبان کی مہارتوں کی ترقی)۔
e) وہ پرنسپلز/وائس پرنسپلز اور اساتذہ جو کسی اسکول میں تعینات نہیں ہیں لیکن پورے نظام میں تدریس اور تعلیم کی معاونت فراہم کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک پرنسپل جو تمام اساتذہ کے لیے نصاب کی معاونت کی دستاویزات تیار کرنے کی نگرانی کرتا ہے تاکہ وہ کلاس روم میں استعمال کر سکیں۔
f) طلباء اور عملے کی ذہنی اور جسمانی صحت کی معاونت کے لیے پروگرام اور وسائل (جیسے کہ سوشل ورکرز، کرائسز سپورٹ ٹیمیں)۔
g) کلاس روم میں تعینات معاون عملہ تاکہ دیکھ بھال کے ماحول کو فروغ دیا جا سکے (مثلاً تعلیمی معاونین، ترقیاتی معاون کارکنان، مداخلتی معاون کارکنان، بچوں اور نوجوانوں کے معاون کارکنان)۔
h) طلباء کی شمولیت اور سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے ایسے تعلیمی ماحول تشکیل دینا جو ان کی دلچسپیوں اور ضروریات کی عکاسی کریں، تاکہ وہ اپنی تعلیم کو ذاتی نوعیت دے سکیں اور اس کی ذمہ داری لے سکیں (مثلاً، گریجویشن کوچز، متبادل تعلیمی پروگرامز، ای-لرننگ)۔
i) سب کے لیے ایک صحت مند اور محفوظ تدریسی ماحول (مثلاً محفوظ اور صاف ستھری سہولیات، سہولیات میں بہتری)۔
j) کمیونٹی تنظیموں کی پرمٹ کے ذریعے اسکول کی سہولیات کا استعمال، جس سے بورڈ کے اخراجات پورے کیے جاتے ہیں اور اس عمل کی معاونت صوبائی فنڈنگ کے ذریعے ہوتی ہے۔
k) ہماری متنوع شناختوں اور کمیونٹیز کی تصدیق کرنے والی جامع تعلیم کو فروغ دینا (مثلاً نفرت کا مقابلہ کرنے اور ان سے نمٹنے کے اقدامات وغیرہ)۔
l) مقامی آبادی کی تعلیم (مثلاً مقامی مقررین، رہنماؤں اور کمیونٹی ممبران کے ساتھ کلاس روم کے دورے، طلبہ کے سیکھنے کے مواقع میں اضافہ، عملے کے لیے پیشہ ورانہ ترقی)۔

Question Title

* 4. کیا ایسے کوئی مزید شعبے، پروگرامز یا وسائل ہیں جو سوال 3 میں شامل نہیں کیے گئے، لیکن آپ کے خیال میں YRDSB کے لیے ترجیح ہونی چاہیئے؟ براہ کرم بیان کریں۔

Question Title

* 5. چونکہ طلباء کی ضروریات تبدیل ہو رہی ہیں اور داخلے کم ہو رہے ہیں، تو آپ کے خیال میں YRDSB کو وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے کون سے کم لاگت کے حامل یا جدید اقدامات اختیار کرنے چاہیئیں؟

T