• اردو
  • العربية
تعارف

یارک ریجن ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ (YRDSB)، یارک ریجن کا سب سے بڑا آجر ہے، جس کی نو میونسپلٹیز میں تقریباً 15,000 پرعزم عملے کے اراکین موجود ہیں۔ 128,000 سے زائد طلباء کے اندراج کے ساتھ، YRDSB اونٹاریو کا تیسرا سب سے بڑا اسکول بورڈ ہے۔

ہمارا مقصد (مشن) عوامی تعلیم کے ذریعے طلباء کی کامیابیاں اور فلاح و بہبود کو آگے بڑھانا ہے جو سیکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، ، شمولیت کو فروغ دیتا ہے، اختراع کی ترغیب دیتا ہے اور کمیونٹی کی تعمیر کرتا ہے۔ ہم مؤثر اور پائیدار تعلیمی پروگراموں کی فراہمی اور بورڈ کے وسائل کی نگرانی کے ذمہ دار ہیں۔

ہر تعلیمی سال، YRDSB ایک بجٹ تیار کرتا ہے جو کہ سالانہ بنیادی تعلیمی فنڈنگ اور دیگر ذرائع آمدن، جیسا کہ پرمٹ فیس، رینٹل فیس، اور بین الاقوامی ٹیوشن فیس کے ذریعے بورڈ کو فراہم کیے گئے فنڈز پر مبنی ہوتا ہے۔ اس بجٹ کا تعین ایک وسیع عمل کے ذریعے کیا جاتا ہے جس میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون اور بورڈ کی ترجیحات پر غور کیا جاتا ہے جیسا کہ ہمارے ٹرسٹیز کے کثیر سالہ اسٹریٹجک پلان اور ضلعی ایکشن پلان میں بیان کیا گیا ہے.

YRDSB کے کثیر سالہ اسٹریٹجک پلان کی تین اہم ترجیحات ہیں:
  • طالب علم کی کامیابی- ہم تمام افراد کے لیے اعلیٰ توقعات کی ترویج اور حمایت کرتے ہیں۔
  • صحت اور فلاح و بہبود - ہم صحت مند ماحول اور مثبت تعلقات استوار کرتے ہیں۔
  • انسانی حقوق اور جامع تعلیم - ہم مل کر سیکھتے اور ترقی کرتے ہیں، اور اپنی متنوع شناختوں کی توثیق کرتے ہیں
کثیر سالہ اسٹریٹجک پلان ٹرسٹیز کی جانب سے طلباء، عملے اور کمیونٹی کے تاثرات کی بنیاد پر تیار کیا جاتا ہے۔

پچھلے سال، YRDSB کا 2024-2025 کا سالانہ بجٹ جون 2024 میں $1.7 بلین ڈالر میں منظور ہوا تھا۔ 2024-2025 کے بجٹ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم بورڈ کا بجٹ صفحہ ملاحظہ کریں۔

YRDSB توقع کرتا ہے کہ 2025-2026 کے تعلیمی سال اور اس کے بعد داخلوں میں کمی آئے گی، جس کی وجہ زندگی گزارنے کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور حالیہ وفاقی امیگریشن پالیسیاں ہیں۔ اس کے نتیجے میں، براہ راست داخلوں سے منسلک بورڈ کے بہت سے اخراجات، خودکار طور پر ایڈجسٹ ہو جائیں گے۔ کم طلباء کے ساتھ بورڈ کی سرگرمیوں کے دیگر شعبوں کو برقرار رکھنا ایک چیلنج ہو گا۔

شفافیت اور کمیونٹی سے جڑے رہنے کے اپنے عزم کے حصے کے تحت، YRDSB آپ کی رائے (ان پٹ) کو اہمیت دیتا ہے! طلبا، خاندانوں، عملے اور کمیونٹی کے افراد کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس سروے کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ آپ کی رائے 2025-2026 کے تعلیمی سال کے بجٹ کی ترجیحات طے کرنے میں مدد کرے گی۔

یہ سروے گمنام اور رضاکارانہ ہے۔ انفرادی جوابات کو انتہائی خفیہ رکھا جائے گا۔ آپ کا مکمل کردہ سروے براہ راست YRDSB کے ریسرچ اینڈ اسیسمنٹ سروسز کے عملے کو جمع کرایا جائے گا، جو نتائج کی رپورٹ کا ایک خلاصہ تیار کریں گے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ اس رپورٹ میں کوئی ایسی معلومات شامل نہیں ہوں گی جس سے افراد کی شناخت کرنے کا امکان ہو۔

سروے مکمل کرنے میں تقریباً 10 منٹ لگیں گے اور اسے آپ کی سہولت کے لحاظ سے 18 اپریل، 2025 کو یا اس سے پہلے کبھی بھی مکمل کیا جا سکتا ہے۔ اگر اس سروے کے بارے میں آپ کے کوئی سوالات ہوں، تو براہ کرم research.services@yrdsb.ca پر رابطہ کریں۔ اگر بجٹ کے عمل کے بارے میں آپ کے سوالات ہوں، تو براہ کرم اپنے مقامی ٹرسٹی سے یا budget@yrdsb.ca پر رابطہ کریں۔

Question Title

* 1. براہ کرم YRDSB سے اپنے کنکشن (کنکشنز) کی وضاحت کریں (براہ کرم ان سب کا انتخاب کریں جو لاگو ہیں): *

Question Title

* 2. براہ کرم اپنی میونسپلٹی منتخب کریں:

Question Title

* 3. موجودہ مالی دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے، YRDSB کو درج ذیل شعبوں میں وسائل کی تقسیم کو کس طرح ترجیح دینی چاہیئے؟

  اعلیٰ ترجیح معتدل ترجیح کم ترجیح کوئی ترجیح نہیں
a) خصوصی تعلیمی ضروریات کے حامل طلباء کی معاونت کے لیے پروگرامز اور وسائل (مثلاً، خصوصی تعلیمی عملہ، مخصوص ساز و سامان (ایکوئپمنٹ))۔
b) طلباء کی سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے تعلیمی ٹیکنالوجی (مثلاً، کمپیوٹرز، سافٹ ویئر، پروجیکٹرز اور دیگر کمپیوٹر اسیسریز)۔
c) اسکول اور نظام کے عملے کے لیے پیشہ ورانہ ترقی، تاکہ جوابدہ اور ذاتی نوعیت کی تدریسی و تعلیمی حکمت عملیوں کی تفہیم کو بہتر بنایا جا سکے (مثلاً، نصاب کی معاونت، ڈی-اسٹریمنگ، خواندگی/شماریات، ثقافتی طور پر موزوں اور جوابدہ تدریسی طریقے وغیرہ)۔
d) طلباء کے لیے کثیر لسانی زبان سیکھنے میں معاونتی پروگرامز اور وسائل (مثلاً، انگریزی بطور دوسری زبان، انگریزی زبان کی مہارتوں کی ترقی)۔
e) پرنسپلز/وائس پرنسپلز اور اساتذہ جو کسی مخصوص اسکول سے منسلک نہیں ہوتے بلکہ پورے نظام میں تدریس اور سیکھنے کے عمل کی معاونت کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک ایسا پرنسپل جو نصاب کی معاونتی دستاویزات تیار کرنے کی نگرانی کرتا ہے، تاکہ بورڈ کے تمام اساتذہ انہیں کلاس روم میں استعمال کر سکیں۔
f) طلباء اور عملے کی ذہنی اور جسمانی صحت کی معاونت کے لیے پروگرامز اور وسائل (مثلاً، سماجی کارکنان، بحران کی امدادی ٹیمیں)۔
g) کلاس روم پر مبنی معاون عملہ تاکہ نگہداشت کے ماحول کو فروغ دیا جا سکے (مثلاً، تعلیمی معاونین (Educational Assistants)، نشوونما کے معاون کارکنان (Developmental Support Workers)، مداخلتی معاون کارکنان (Intervention Support Workers)، بچوں اور نوجوانوں کے معاون کارکنان (Child and Youth Workers)۔
h) طلباء کی شمولیت اور سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے ایسے تعلیمی ماحول تشکیل دینا جو ان کی دلچسپیوں اور ضروریات کی عکاسی کریں، تاکہ وہ اپنی تعلیم کو ذاتی نوعیت دے سکیں اور اس کی ذمہ داری لے سکیں (مثلاً، گریجویشن کوچز، متبادل تعلیمی پروگرامز، ای-لرننگ)۔
i) تمام افراد کے لیے ایک صحت مند اور محفوظ تعلیمی ماحول (مثلاً، محفوظ اور صاف ستھری سہولیات، سہولیات میں بہتری، ہراسگی اور تشدد کی روک تھام، محفوظ اسکول کے اقدامات/پروگرامز)۔
j) جامع تعلیم کو فروغ دینا جو ہماری متنوع شناختوں اور کمیونٹیز کی توثیق کرے (مثلاً، انسدادِ مقامی باشندہ نسل پرستی، یہود دشمنی، اسلاموفوبیا، سیاہ فاموں کے خلاف نسل پرستی، ایشیائی باشندوں کے خلاف نسل پرستی وغیرہ کے خلاف اقدامات)۔
k) مقامی (انڈیجنس) تعلیم (مثلاً، مقامی (انڈیجنس) افراد، رہنماؤں اور کمیونٹی کے افراد کے ساتھ کلاس روم کے دورے، طلبا کے لیے سیکھنے کے مزید مواقع، عملے کے لیے پیشہ ورانہ ترقی)۔

Question Title

* 4. کیا ایسے کوئی مزید شعبے، پروگرامز یا وسائل ہیں جو Q3 میں شامل نہیں کیے گئے، لیکن آپ کے خیال میں YRDSB کے لیے ترجیح ہونی چاہیئے؟ براہ کرم وضاحت کریں۔

Question Title

* 5. چونکہ طلباء کی ضروریات تبدیل ہو رہی ہیں اور داخلے کم ہو رہے ہیں، آپ کے خیال میں YRDSB کو وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے کون سے کم لاگت کے حامل یا جدید اقدامات اختیار کرنے چاہئیں؟

T